سیاسی مخالفین کو نیب اور آزادی صحافت سنسرشپ کے ذریعے دبایا جا رہا ہے، بلاول 

 سیاسی مخالفین کو نیب اور آزادی صحافت سنسرشپ کے ذریعے دبایا جا رہا ہے، بلاول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے نیب اور آزادی صحافت کو دبانے کیلئے سنسرشپ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کے لئے جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔   بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نئے منتخب عہدیداروں صدر شکیل انجم، سیکریٹری جنرل انور رضا اور فنانس سیکریٹری صغیر چوہدری سمیت تمام نئے منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں۔ ان کو ہر حالت میں برقرار رہنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنرل ضیاکی وحشیانہ آمریت کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد بے مثال ہے۔ جمہوریت کے لئے جدوجہد میں سیاسی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ اظہاررائے اور آزادی صحافت پر یقین رکھنے والوں نے تاریخی قربانیاں رقم کیں۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ اور بزدلانہ سوچ رکھنے والے ہی آزادی اظہار اور آزادی صحافت سے ڈرتے ہیں۔ آج ایک بار پھر صحافت پر سخت سنسرشپ عائد ہے اور مختلف حربوں سے صحافیوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -