کورونا کے باعث پاکستان میں 3ماہ میں 15لاکھ نوجوان بے روز گار ہو گئے

کورونا کے باعث پاکستان میں 3ماہ میں 15لاکھ نوجوان بے روز گار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے ہونیوالی بے روزگاری کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں 3 ماہ کے دوران15 لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے ہونیوالی بے روزگاری پر رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں 3 اور 6 ماہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا،3 ماہ میں 15 لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ6 ماہ میں 22 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہوسکتے ہیں۔
بے روزگاری

مزید :

صفحہ اول -