لاہور میں موسلادھار بارش، ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں تالاب بن گئیں

لاہور میں موسلادھار بارش، ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں تالاب بن گئیں
لاہور میں موسلادھار بارش، ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں تالاب بن گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بجلی غائب ہوگئی۔

 باغوں کے شہر میں رات سے شروع ہونیوالا بارش سلسلہ تھم نہ سکا، وقفے وقفے جاری بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔ سڑکیں ڈوب گئیں، انڈر پاس بھر گئے، کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں خراب ہوگئیں۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو نقصان ہوا۔

شہر میں سب سے زیاد ہ بارش لکشمی چوک میں 186 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اپر مال 141، مغلپورہ 74 اور تاج پورہ میں 173 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نشتر ٹاؤن میں 123، چوک ناخدا میں 120، پانی والا تالاب میں 141 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فرخ آباد میں 156، گلشن راوی میں 155، اقبال ٹاؤن میں 131، سمن آباد 153، جوہر ٹاﺅن میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ اور ایئرپورٹ پر 92.6 ملی بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، میانوالی بھکر میں بھی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

 بعض شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -