پولیس فنڈز میں خوردبردریفرنس،سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگرملزموں پر فردجرم عائد نہ ہوسکی 

پولیس فنڈز میں خوردبردریفرنس،سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ...
پولیس فنڈز میں خوردبردریفرنس،سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگرملزموں پر فردجرم عائد نہ ہوسکی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس فنڈز میں خوردبردریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزموں پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت میں پولیس فنڈز میں خوردبردریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اوردیگرملزموں کی فردجرم روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،سابق آئی جی سندھ اوردیگر ملزموں پر فردجرم عائد نہ ہوسکی ،عدالت نے پراسیکیوٹر نیب اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے مقدمے میں مفرورسابق اے آئی جی لاجسٹک کامران راشد کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -