لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش ،چھتیں گرنے سے 13 افرادجاں بحق،متعددزخمی 

لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش ،چھتیں گرنے سے 13 افرادجاں بحق،متعددزخمی 
لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش ،چھتیں گرنے سے 13 افرادجاں بحق،متعددزخمی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 13 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار ساتھ والے گھر پر گر گئی، ملبے تلے دب کر بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں، تین گھنٹے کی تگ و دو کے بعد زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھرپھالیہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے والدہ سمیت چار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شیخو پورہ کے گاو¿ں ملیاں کلاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ چنیوٹ میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

جبکہ کلرکہارمائن ایریابھال میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افرادجاں بحق ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچیں،لاشوں اور 5 زخمیوں کو آرایچ سی بوچھال منتقل کردیاگیا،حافظ آباد میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میںدیواریں گرنے سے 4افراد زخمی ہو گئے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -