بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو کورونا ہو گیا 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو کورونا ہو گیا 
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو کورونا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔سردار اختر مینگل نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اس لیے ان سے ملنے والے قریبی ساتھیوں بھی کورونا ٹیسٹ کرلیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت مختلف سیاسی شخصیات اور دیگر افراد نے سردار اختر مینگل کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

مزید :

قومی -