پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ ...
پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد نوازشریف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جج اسد علی نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی کیاآپ ڈیٹ ہیں؟،پولیس نے کہاکہ نوازشریف کے وارنٹ لیکران کی رہائشگاہ ماڈل ٹاﺅن گئے ،نوازشریف وہاں نہیں ہیں ۔

جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آپ کو صرف نوازشریف کی ایک ہی رہائشگاہ کاپتہ ہے،پولیس آفیسر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جاتی امرا کابھی پتہ ہے لیکن ہم وہاں نہیں گئے ،جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ کے متعلقہ سینئر افسر خود پیش ہوں ،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورنوازشریف سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -