کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارت کی ایک اور بھونڈی کوشش، سید علی گیلانی کا جعلی خط جاری کردیا

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارت کی ایک اور بھونڈی کوشش، سید ...
کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارت کی ایک اور بھونڈی کوشش، سید علی گیلانی کا جعلی خط جاری کردیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو برداشت کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش سامنے آئی ہے۔پاکستان کی جانب سے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کا اعلیٰ اعزاز دینا بھارت سے برداشت نہیں ہو رہا۔

تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی بھارت کی ایک اور بھونڈی کوشش کی گئی ہے اور سید علی گیلانی کے نام سے جعلی خط جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔حریت رہنماؤں عبدالحمید لون اور راجہ خادم حسین کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی سخت علیل ہیں اور وہ بات چیت کرنے سے گریزاں ہیں۔بھارتی ایجنسیاں پہلے بھی تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے کئی جعلی خطوط جاری کر چکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -