سندھ حکومت نے خالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی

سندھ حکومت نے خالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی
سندھ حکومت نے خالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی

  

کراچی(ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق حکومت سندھ نے کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کی کراچی کے حقوق کی آواز سندھ حکومت کو نہیں بھاتی ہے، ان کی سیکیورٹی واپس لینا متعصبانہ فیصلہ ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی واپس لینے کے بعد اگر کنوینر ایم کیوایم پاکستان کو کوئی خطرہ پہنچا تو اس کی براہ راست ذمہ داری سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر ہوگی۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم، گورنرسندھ فی الفور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی کے اقدامات کریں اور سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -