پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ مگرکب سے ؟

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ مگرکب سے ؟
پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ مگرکب سے ؟

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 21-2020 ستمبر کے آخری ہفتے میں شروع کئے جانے کا امکان ہے۔اس ضمن میں پی سی بی کی کورونا ایس او پیز سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے جس میں ڈومیسٹک سیزن بند دروازوں میں کرانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کورونا کیسز میں کمی اور بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے، ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں پی سی بی اپنا ڈومیسٹک سیزن آئندہ ماہ سے شروع کرائے کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔امپائرز، ریفریز سمیت میچ آفیشلز کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، فرسٹ الیون کے میچز کراچی اور سیکنڈ الیون کے کوئٹہ میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -