سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسرو ں کیخلاف کیس نیب کو بھیجاجائیگا،اسلام آبادہائیکورٹ،نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی قبضہ کیس کافیصلہ محفوظ

سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسرو ں کیخلاف کیس نیب کو بھیجاجائیگا،اسلام ...
سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسرو ں کیخلاف کیس نیب کو بھیجاجائیگا،اسلام آبادہائیکورٹ،نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی قبضہ کیس کافیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی قبضہ کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسرو ں کیخلاف کیس نیب کو بھیجاجائیگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی قبضہ کیس کی سماعت ہوئی،سینیٹر اورنگزیب ،ڈائریکٹر ماحولیات ،نمائندہ سی ڈی اے اورمیئراسلام آبادعدالت میںپیش ہوئے۔

سینیٹراورنگزیب نے کہاکہ میرااس زمین سے کوئی تعلق نہیں ،عمران خان کے ذاتی گھر میں پارٹی نے درخت لگائے ،جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسارکیاکہ کیا عمران خان کے ذاتی گھر میں پارٹی اور لوگوںکے پیسوں سے درخت لگے؟،ایسے بیان نہ دیں،الیکشن کمیشن میں ابھی پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس چل رہاہے

جسٹس محسن نے سینیٹر اورنگز یب سے استفسار کیا کہ آپ نے سرکارکی زمین پر کتناخرچہ کیا؟،سینیٹراورنگزیب نے کہاکہ میں نے 30لاکھ کی ڈونیشن کی ،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ وزیراعظم کو بیچ میں مت لائیں ان کو خراب مت کریں،کیاآپ کسی کوبھی اجازت دے دیں گے وہ سرکاری زمین پر باڑ لگا دے؟۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسارکیاکہ کتنے پودے لگائے گئے ہیں ؟ڈائریکٹرماحولیات رانا طاہر نے کہاکہ 1500 پودے لگائے گئے ہیں ،جسٹس محسن نے کہاکہ ایک آدمی آسمان سے اترا،اسے آپ نے سرکارکی اتنی بڑی زمین دے دی،کون آدمی ہے جسے آپ نے اجازت دی؟۔

ڈائریکٹر ماحولیات نے کہاکہ درخواست آئی تھی ،میئراسلام آبادچیف ایگزیکٹو سے اجازت کے بعد زمین دی،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسرو ںکیخلاف کیس نیب کو بھیجاجائیگا۔

عدالت کانمائندہ سی ڈی اے سے استفسار کیاآپ نے کس قانون کے تحت زمین دی؟،جسٹس محسن نے کہاکہ آپ کو پتہ ہے یہ سیدھا سیدھا مس کنڈکٹ کا کیس ہے ،جسٹس محسن نے استفسارکیاکہ سی ڈی اے میں کل کتنے ملازمین ہیں ؟،نمائندہ سی ڈی اے نے کہاکہ 11ہزار ملازمین سی ڈی اے کے ہیں،8 ہزار ایم سی آئی کی کیپسٹی ہیں ،جسٹس محسن نے کہاکہ 19ہزارملازمین اس شہر کیلئے ہیں مگر شہر کی زمینوںپر قبضے ہیں ۔عدالت نے نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی قبضہ کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -