وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے 
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ، اپنے دورے میں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں، دورے کے دوران وزیر خارجہ چین میں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔

وزیرخارجہ کے دورے کے دوران سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات ہوگی جبکہ سی پیک فیز 2سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی چینی صدر کے متوقع دورہ پاکستان پربھی گفتگوکریں گے جبکہ اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات بھی کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفودکی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دورہ چین کیلئے روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ آج میں ایک اہم دورے پر چین روانہ ہورہا ہوں ،دورے سے متعلق کل وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،انہوں نے کہاکہ میراوفد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات مفید ثابت ہو گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -