فوت شدہ مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے لاکھوں روپے نکلوانے والی ملازمہ بالآخر پکڑی گئی

فوت شدہ مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے لاکھوں روپے نکلوانے والی ملازمہ بالآخر پکڑی ...
فوت شدہ مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے لاکھوں روپے نکلوانے والی ملازمہ بالآخر پکڑی گئی

  

ناڈیا(ویب ڈیسک)بھارت میں گھریلو ملازمہ نے فوت شدہ مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے 35 لاکھ روپے نکلوائے جسے پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناڈیا میں ریتا رائے نامی 45 سالہ گھریلو ملازمہ نے اپنے مالک کے لاک ڈاو¿ن کے ابتدائی دنوں میں انتقال کے بعد ان کا اے ٹی ایم کارڈ چرالیا اور دو مہینوں کے دوران 35 لاکھ روپے نکلوائے۔

گھر کے مالک ستیا نارائن اگروال کے بیٹے نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ حال ہی میں فوت ہونے والے ان کے والد کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالے جارہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپا مار کمیٹی تشکیل دیدی۔پولیس نے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کی مدد سے ریتا کو دو رشتہ دار ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا اور ان کے گھر سے 27 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ہیں۔ ریتا اس گھرانے میں اپنے دو دیگر رشتے داروں کے ہمراہ گزشتہ سات سال سے ملازمت کر رہی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -