ٹریفک چالان کی سینچری مکمل ہونے پر لاہور میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا

ٹریفک چالان کی سینچری مکمل ہونے پر لاہور میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا
ٹریفک چالان کی سینچری مکمل ہونے پر لاہور میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رکشہ ڈرائیور نے چالانوں کی سینچری مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ، ٹریفک پولیس اور سیف سٹی حکام نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

جی این این نیوز کے مطابق لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران ٹریفک وارڈنز نے ای چالان کی سینچری مکمل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ٹریفک وارڈنز نے رکشہ کو وطین چوک ڈیفنس میں روکا اور چیک کرنے پرپتہ چلا کہ رکشہ 100 ای چالانوں کا نادہندہ ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق رکشہ اور کاغذات کو قبضے میں لے لئے گئے ہیں اور رکشہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -