نوازشریف نے توشہ خان ریفرنس میں مفرور قراردینے کیخلاف درخواست واپس لے لی 

نوازشریف نے توشہ خان ریفرنس میں مفرور قراردینے کیخلاف درخواست واپس لے لی 
نوازشریف نے توشہ خان ریفرنس میں مفرور قراردینے کیخلاف درخواست واپس لے لی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خان ریفرنس میں مفرور قراردینے کیخلاف درخواست واپس لے لی ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نوازشریف کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل بیرسٹرجہانگیرجدون عدالت میں پیش ہوئے ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوازشریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ نوازشریف کی ضمانت کا سٹیٹس کیا ہے؟وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لیں ،عدالت نے نوازشریف کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ یفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف کو بذریعہ اشتہارطلب کیاتھا،نوازشریف نے احتساب عدالت کے احکامات اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -