سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع،پٹرولیم ڈویژن کاجی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط 

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع،پٹرولیم ڈویژن کاجی آئی ڈی سی بقایاجات ...
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع،پٹرولیم ڈویژن کاجی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی آئی ڈی سی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا،پٹرولیم ڈویژن نے جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا۔

خط میں متن میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے 13 اگست کے فیصلے کی روشنی میں ریکوری شروع کی جائے ،تمام دہندگان سے 24اقساط میں بقایاجات کی ریکوری کی جائے۔خط میں مزید کہاگیاہے کہ ریکوری 31 جولائی 2020تک کے بقایاجات پر شروع کی جائے،خط سوئی سدرن ، ناردرن اوجی ڈی سی ماڑی گیس اورپاکستان پٹرولیم کو لکھاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -