اسلا م آبادہائیکورٹ نے توہین آمیز تقریر کے ملزم افتخارالدین کی ضمانت منظورکرلی 

اسلا م آبادہائیکورٹ نے توہین آمیز تقریر کے ملزم افتخارالدین کی ضمانت ...
اسلا م آبادہائیکورٹ نے توہین آمیز تقریر کے ملزم افتخارالدین کی ضمانت منظورکرلی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلا م آبادہائیکورٹ نے توہین آمیز تقریر کے ملزم افتخارالدین کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں آغاافتخار الدین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہر ایک کو شفاف ٹرائل کاحق دینا اس عدالت کی ذمہ داری ہے،جو کچھ افتخارمرزا نے کہاوہ آپ نے سناپھروہ خودکومذہبی سکالر کہتے ہیں ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وہ ویڈیو آغاافتخارالدین نے اپ لوڈ نہیں کی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کیس زیرالتوا ہے ہم کوئی آبزوریشن دے کر کیس خراب نہیں کرناچاہتے ۔

عدالت نے توہین آمیز تقریر کے ملزم افتخارالدین کی ضمانت منظورکرلی اورملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -