پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل، اب ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کے نمبر کی سیریز کیا ہو گی ؟ سب سے اہم ترین خبر آ گئی 

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل، اب ہر گاڑی اور موٹر سائیکل ...
پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل، اب ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کے نمبر کی سیریز کیا ہو گی ؟ سب سے اہم ترین خبر آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پنجاب میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیاہے ، نئے طریقہ کار سے جس بھی شہر سے نمبر لگوایا جائے گا اس سے گاڑی کی قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ نمبر پلیٹ پنجاب کو ظاہر کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز قمر الحسن ساجد نے نجی ویب کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہمارا ڈسٹرکٹ کوڈ تھا ، جیسے لاہور میں گاڑی رجسٹرڈ ہو رہی تھی تو اس کے پہلے دو حروف ایل ای(LE) تھے لیکن اب ہم اسے تبدیل کر رہے ہیں ، اب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے ٹرپل اے(AAA) سے سیریز کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ کمرشل گاڑیوں کیلئے سی ڈبل اے (CAA)سے شروع کر رہے ہیں اوریہ سیریز آگے چلتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کو اب ہم نے سارے پنجاب میں لاگو کر دیاہے اوراسے ”یونیورسل رجسٹریشن سیریز “کا نام دیا گیاہے ،پورے پنجاب میں اب ہر کیٹیگر ی میں ایک ہی سیریز کے تحت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن ہو گی۔اب آپ کو نمبر پلیٹ یا کارڈ دیکھ کر یہ نہیں پتا چلے گا کہ یہ بہالپوررجسٹرڈ ہے ، ملتان ہے یا لاہور سے رجسٹرڈ کروائی گئی ہے بلکہ یہ پتا چلے گا یہ پنجاب رجسٹر وہیکل ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں انتظامی مسئلہ پیش آ رہا تھا کہ گاڑیوں کی خریدو فروخت میں لاہور نمبر کی ڈیمانڈ زیادہ تھی،اس لیے گاڑی تو خریدی جاتی تھی فیصل آباد ، ملتان اور پنجاب کے تمام اضلاع میں لیکن اس کی رجسٹریشن کیلئے لوگ لاہور آتے تھے اور رجسٹریشن کے حوالے سے لاہور پر ایک غیر ضرروری بوجھ تھا ۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ اب چونکہ تمام اضلاع میں ایک ہی کیٹیگری میں رجسٹریشن ہو رہی ہو گی اس لیے وہ اپنے ہی اضلاع میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اس سے لاہور پر بوج بھی کم ہو گا ۔یہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ہے ۔جو گاڑیاں آگے سے رجسٹرڈ ہوں گی ان کو ہم یونیورسل رجسٹریشن سیریز کے تحت رجسٹرڈ کریں گے ۔

مزید :

بزنس -