پنجاب پولیس کے 3 ڈی پی اوز کے خلاف سیٹیزن پورٹل پر شکایات موصول، وزیراعظم آفس کی طرف سے سخت کارروائی کا حکم
لاہور (خبر نگار)پنجاب پولیس کے 3 ڈی پی اوز کیخلاف سیٹیزن پورٹل پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔وزیر اعظم آفس نے ڈی پی اوز کی ناقص کاکردگی پر سخت ایکشن لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے شکایت سیل سیٹیزن پورٹل پر پنجاب پولیس کے تین ڈی پی اوز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں وزیر اعظم آفس نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور ان تینوں ڈی پی اوز کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ڈی پی اوز کیخلاف وزیراعظم پاکستان آفس کو سنگین نوعیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں ڈی پی او بھکر منتظر مہندی، ڈی پی او ننکانہ صاحب اسمعیل الرحمن کھاڑک اور ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں ڈی پی اوز کیخلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور وزیراعظم پاکستان آفس نے ان تینوں ڈی پی اوز سے 7 روز میں جواب طلب بھی کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان آفس نے ڈی پی اوز سے سات روز کے اندر اندر جواب نہ ملنے پر سخت کاروائی کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔