80 سالہ بزرگ خاتون شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی،عدالت میں دہائیاں

80 سالہ بزرگ خاتون شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ ...
80 سالہ بزرگ خاتون شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی،عدالت میں دہائیاں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ 80 سالہ بزرگ خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادراحکام پر برہم ہو گئی ،عدالت نے نادراحکام سے رپورٹ کرلی ۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ بیٹوں کا کارڈ بن گیا لیکن ماں کا بلاک کردیا،80 سالہ خاتون والدین کے کارڈ کہاں سے لائے؟

نجی ٹی وی کے مطابق 80 سالہ بزرگ خاتون نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی، بزرگ خاتون نے کہاکہ نادرا نے بچوں کا شناختی کارڈ بنادیا لیکن میرا بلاک کردیا،متاثرہ خاتون کی دہائی پر عدالت نادرا حکام پر برہم ہو گئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ بزرگ خاتون کا کارڈ کیوں بلاک کیا ؟،وکیل نادرانے کہاکہ خاتون کے پاس والدین کاکارڈ نہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ بیٹوں کا کارڈ بن گیا لیکن ماں کا بلاک کردیا،80 سالہ خاتون والدین کے کارڈ کہاں سے لائے؟۔متاثرہ خاندان نے کہاکہ شوہرریلوے میں ملازم تھااور پنشن بھی ملتی تھی،شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پنشن بھی بند ہوگئی،عدالت نے درخواست پر سماعت 8 ستمبرتک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -