سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک

سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک
سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک

  

تریپولی (ویب ڈیسک) لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے ، اقوام متحدہ کے مطابق مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ لیبیا کی بندرگاہ زوارا کے قریب پیر کو پیش آیا ، 37 افراد کو ماہی گیروں نے بچالیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے ہے ، یہ تمام افراد زیر حراست ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ اس سال سمندر میں پیش آنے والا اب تک کا سب خوفناک حادثہ ہے۔غیر قانونی تارکین وطن بالعموم اٹلی اور مالٹا کے راستے یورپ جانے کے لیے لیبیا کا ساحل استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -