توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزموں پرفردجرم عائد کرنے کاحکم سنادیا۔

نیب نے نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی پررپورٹ جمع کرادی،نیب کی جانب سے کہاگیاکہ نوازشریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہو رہے ہیں ،عدالت نے کہاکہ نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کافیصلہ آئندہ سماعت پرکریں گے ۔

عدالت نے 9ستمبر کو نامزد ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو طلب کرلیا،سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل کو آئندہ سماعت پر انور مجید کو بھی پیش کرنے کاحکم دیدیا،توشہ خان ریفرنس کی نقول آصف زرداری اورانورمجید کے حوالے کردی گئیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -