اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیس،مریم نواز اور شہبازشریف کے وکلا کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 ستمبر تک مہلت 

اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیس،مریم نواز اور شہبازشریف کے وکلا کو جواب جمع ...
اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیس،مریم نواز اور شہبازشریف کے وکلا کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 ستمبر تک مہلت 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول کورٹ نے اراضی پر غیرقانونی قبضے کیخلاف درخواست پر مریم نواز اور شہبازشریف کے وکلا کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 ستمبر مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول کورٹ میںشریف فیملی کیخلاف جاتی امرا میں 4 ہزار ایکڑاراضی پرغیرقانونی قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار ڈاکٹر عبدالرﺅف کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاتھاکہ شریف فیملی نے جاتی امرامیں 4 ہزارایکڑاراضی پرقبضہ کررکھاہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکواراضی واگزارکرانے کاحکم دے،سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے مریم نوازاورشہباز شریف کوآج طلب کر رکھا تھا ۔

مریم نوازاورشہبازشریف کے وکلا نے وکالت نامے عدالت میں جمع کرادیئے،مریم نوازاورشہبازشریف کے وکلا نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے شہبازشریف اور مریم نواز کے وکلا کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -