نوازشریف کامریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ،مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

نوازشریف کامریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ،مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور ...
نوازشریف کامریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ،مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے اورمریم نوازکو مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن کو ناراض نہیں کر سکتے انہیں ساتھ لے کرچلنا ہے ،نوازشریف نے مریم کو ہدایت کی کہ آئندہ چند روز میں مولانافضل الرحمن سے ملاقات کریں ۔

ذرائع ن لیگ کامزید کہنا ہے کہ مریم نوازنے نوازشریف کو پارٹی کے معاملات بارے بھی آگاہ کیا،نوازشریف نے کہاکہ اے پی سی پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بات کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -