جمعیت علمائے اسلام ف حکومت کے خلاف میدان میں آگئی، عمرکوٹ میں احتجاجی ریلی

جمعیت علمائے اسلام ف حکومت کے خلاف میدان میں آگئی، عمرکوٹ میں احتجاجی ریلی
جمعیت علمائے اسلام ف حکومت کے خلاف میدان میں آگئی، عمرکوٹ میں احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )جمعیت علمائے اسلام (ف )وفاقی حکومت کےخلاف میدان میں آگئی ,جے یو آئی "ف"عمرکوٹ  کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرانے کے ممکنہ فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی.

ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کراچی سندھ کاحصہ ہے, سندھ ہے تو پاکستان ہے,  سندھ اورکراچی کےخلاف وفاق کی  کسی سازش کوبرداشت نہیں کیا جائے گا, ریلی سے جمعیت علمائے اسلام "ف"عمرکوٹ کے  ضلعی امیر مولانانورمحمد قرانی و دیگر  علمائے کرام کاخطاب .

تفصیلات کےمطابق  جے یو آئی کے ضلع امیر نور محمد قرانی کی قیادت میں تھر بازار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی , ریلی میں کارکنان اور عوام  کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی سے جےیوآئی "ف"عمرکوٹ کےضلعی امیرمولانا نورمحمد قرانی، مولانایعقوب کمبار، مفتی حماد اللہ،سمیت دیگر رہنماؤں نےکہاکہ وفاقی حکومت کی سندھ کےخلاف کسی سازش کوکسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا ۔

جےیوآئی ف عمرکوٹ کےرہنماؤں کا کہناہےکہ ایک طہ شدہ منظم منصوبہ بندی کےتحت  سندھ اور کراچی کےخلاف سازش کی  جاری ہے وفاق مختلف حیلوں بہانوں سےوفاق کراچی پر اپناکنڑول کرناچاہتاہےمولانا محمد یعقوب کمبار نےکہاکہ عمران نیازی حکومت  مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے نیازی حکومت مزید رہی تو  ملکی سلامتی خطرےمیں پڑھ سکتی ہے۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہے جس کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں کے ریلی کے شرکاء نےاس عزم کااظہارکیاکہ اگر     کراچی کو وفاق کے زیر انتظام کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے آخر میں سندھ کے خلاف ہر سازش کی ناکامی اور سندھ کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کےلیے خصوصی دعا کی گی .