فوادچودھری سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال 

فوادچودھری سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ ...
فوادچودھری سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں فواد چودھری نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں منصوبوں سے متعلق سعودی سفیر کو آگاہ کیا،سعودی سفیر نے فواد چودھری کی وزارت میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کو سراہا،فواد چودھری نے سعودی کمپنیز کا پاکستان کے زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زوردیا، سعودی سفیر نے پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں ، پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں، فواد چودھری نے کہاکہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے،حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔