سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں ، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ،سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزرائ، مشیر اورمعاونین خصوصی شریک ہوئے،چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی،چاروں صوبوں کے نمائندگان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بے گھرافراد کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں ۔