لاہورہائیکورٹ:جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کی استدعامسترد
لاہورہائیکورٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہانگیر ترین کی شوگرملزکیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کی استدعامستردکردی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت14 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وحید خان نے ملز کے سیکرٹری سمیت دیگرافسران کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے کیس کی سماعت14ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔