بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورگھروں سے باہر نکل آئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔