پورٹ قاسم کی تاریخ میں سب سے زیادہ جولائی میں کارگوریکارڈ ہوئے ،علی زیدی

پورٹ قاسم کی تاریخ میں سب سے زیادہ جولائی میں کارگوریکارڈ ہوئے ،علی زیدی
پورٹ قاسم کی تاریخ میں سب سے زیادہ جولائی میں کارگوریکارڈ ہوئے ،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ پورٹ قاسم کی تاریخ میں سب سے زیادہ جولائی میں کارگو ریکارڈ ہوئے ۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گزشتہ ماہ پورٹ قاسم بندرگاہ پر 48لاکھ ملین ٹن کاکارگو ہینڈل کیاگیا،جولائی 2019کی نسبت 2020میں پورٹ قاسم بندرگاہ پر 9 فیصد زیادہ کارگوہینڈل ہوئے ،جولائی 2019 میں 44لاکھ 16 ہزارٹن کے کارگوآئے تھے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم کی پالیسیوں کے باعث معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے،پورٹ قاسم کی تاریخ میں سب سے زیادہ جولائی میں کارگوریکارڈ ہوئے ۔