محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی لیکن کب سے ؟ جانئے 

Aug 20, 2020 | 04:24 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 40 ملی میٹر سے زائد بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کراچی میں مون سون کا پانچواں سپیل شروع ہونے جا رہاہے ، جس کی دوسری ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ نئی ایڈوائزری میں بتایا گیاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے ، پانچویں سپیل کا دورانیہ 21 سے 24 اگست تک ہو گا ، کل سے کراچی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ، شدید بارش ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

مزیدخبریں