کورونا وائرس، ملک میں 513 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ 

کورونا وائرس، ملک میں 513 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ 
کورونا وائرس، ملک میں 513 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز جب کہ 8 اموات رپورٹ ہو ئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسزجب کہ 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958تک اور مجموعی اموات کی تعداد 6209 پہنچ گئی جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 804 ہو گئی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 945 ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 60، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 800 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35468، بلوچستان میں تعداد 12403، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 15425، ا?زاد جموں و کشمیر 2219، گلگت میں 2583 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 63ہزار 752 ٹیسٹ ہو چکے، ?ملک بھرکے اسپتالوں میں 133 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں،اس وقت 1 ہزار 216مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -