ترکی کو سمندر میں ایسا "خزانہ" مل گیا کہ قسمت بدل جائے گی، ترک صدر بھی خوشی سے نہال

ترکی کو سمندر میں ایسا "خزانہ" مل گیا کہ قسمت بدل جائے گی، ترک صدر بھی خوشی سے ...
ترکی کو سمندر میں ایسا

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو قوم کو اہم ترین خوشخبری سنائیں گے، یہ ایک ایسی خوشخبری ہوگی جس سے ترکی کی قسمت بدل جائے گی اور ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اگر انہوں نے یہ خوشخبری سنادی تو قوم کا جوش و خروش کم ہوجائے گا۔

ترک صدر کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد امریکہ کے کاروباری جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کو بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے۔

ترکی کے وزیر توانائی نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ڈرلنگ شپ فتیح نے ترکی کے ایریگل کے نزدیک ساحلی علاقہ میں ٹونا ون زون میں کھدائی شروع کی تھی ۔

بلوبے ایسیٹ کے ایک پالیسی ساز ٹموتھی ایش نے ٹویٹ کیا کہ پہلے بھی بحر اسود میں گیس کے ذخائر تلاش کئے گئے ہیں ، لیکن محدود پیمانے پر ہی تلاش ہوئی ہے ۔ ترکی میں ہر سال 35 سے 50 ارب ڈالر تیل و گیس امپورٹ  کرنے پر خرچ ہوجاتے ہیں، لیکن اب اگر گیس کا بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے تو اس سے ترکی کی واقعی قسمت بدل سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -