سینئر سیاست دان میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے 

سینئر سیاست دان میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے 
سینئر سیاست دان میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میر حاصل بزنجو گزشتہ چند ماہ سے پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے ،انہیں طبیعت بگڑنے پر آج صبح آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے ۔میر حاصل بزنجو کے جسد خاکی کو کراچی سے بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔سینئر سیاست دان کی ہلاکت پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔

ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے سینیٹر میرحاصل خان بزنجو کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرحاصل خان بزنجو نظریاتی اورپاکستان سےمحبت کرنے والے رہنما تھے۔شہباز شریف  نے کہا کہ میرحاصل خان بزنجو کی وفات جمہوریت اورملک و قوم کیلئےبہت بڑا نقصان ہے، وہ بلوچستان کےعوام کی ایک مقبول اور توانا آواز تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پُر نہیں کیا جاسکتا۔رضا ربانی نے کہا کہ حاصل بزنجو کی پوری زندگی صوبائی خودمختاری کی جدوجہد میں گزری، حاصل بزنجو جیسا ایماندار سیاستدان پاکستان میں نہیں ہوگا۔عبدالمالک بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میر حاصل بزنجو ایک قوم پرست اور جمہوریت پسند انسان تھے، حاصل بزنجو کئی بار جمہوریت کی خاطر جیلوں میں گئے، حاصل بزنجو کی تمام تر زندگی جدوجہد میں گزری،وہ انتہائی ایماندار اور نڈر انسان تھے۔

۔نجی نیوز چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حاصل بزنجو کو جمہوریت کی شمع کے طور پر رکھا جائے گا ،ان کی سیاست کا آغاز تب ہوا جب لوگوں کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا ،اگر آج لوگوں کو ووٹ دینے کا حق ہے تو یہ حاصل بزنجو کی جدو جہد کے باعث ہے ،انہوں نے جیلیں کاٹیں ،اذیتیں سہی لیکن حق کاساتھ دیا ۔پیپلز پارٹی کی رہنما شری رحمان نے بھی گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو بہت اچھے سیاستدان تھے اور جمہوریت کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں ۔