بارش اور کم روشنی کے باعث تیسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے میچ میں ضرورت پڑنے پر کھیل قبل از وقت شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کرس براڈ اور نشریاتی اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا، پاکستان اور انگلینڈ کے کوچز اور کپتانوں نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے۔
پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر آئی سی سی میچ ریفری، گراؤنڈ اسٹاف اور انگلش بورڈ کے نامزد میچ منیجر اگلے روز میچ شروع ہونے کا وقت طے کریں گے،موسم اچھا ہوا تو کھیل کا آغاز ساڑھے 10 بجے کر دیا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کریں گے۔
قبل از وقت میچ شروع ہونے پر مختلف سیشنز میں 98اوورز مکمل کئے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔