مچھلی کے شکار پر نکلے مچھیروں کے جال میں بڑا مگر مچھ پھنس گیا، اس کے بعد کیا ہوا؟ 

مچھلی کے شکار پر نکلے مچھیروں کے جال میں بڑا مگر مچھ پھنس گیا، اس کے بعد کیا ...
مچھلی کے شکار پر نکلے مچھیروں کے جال میں بڑا مگر مچھ پھنس گیا، اس کے بعد کیا ہوا؟ 

  

بھٹکل (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والے ماہی گیروں کے جال میں بڑا مگر مچھ پھنس گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھٹکل کے ساحلی علاقے میں مچھیرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے جہاں ان کے جال میں بڑا مگر مچھ پھنس گیا۔ مچھیرے اسے  اپنے ساتھ ساحل پر لے آئے جہاں اسے دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔

مچھیروں نے مگر مچھ کے بارے میں محکمہ جنگلی حیات کو اطلاع دی ۔ افسران نے ساحل سمندر پر پہنچ کر مگر مچھ کو اپنی تحویل میں لیا اورمحفوظ مقام پر لے جاکر چھوڑ دیا۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ شیرالی وینکٹاپور ندی کے پانی سے یہ مگر مچھ سمندر میں آگیا ہوگا جوبالآخر ماہی گیروں کے جال میں پھنس گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -