چین نے پاکستانی طالب علموں کو سب سے شاندار خوشخبری سنادی

چین نے پاکستانی طالب علموں کو سب سے شاندار خوشخبری سنادی
چین نے پاکستانی طالب علموں کو سب سے شاندار خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری عظیم الشان ترقی کا وہ منصوبہ ہے جو ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ اب اس منصوبے کے تحت پاکستان کے ہونہار نوجوانوں کے لیے بھی ایک سنہری موقع میسر آ گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستانی طالب علموں کو 20ہزار سکالرشپس اور 1500انٹرن شپس دینے جا رہا ہے۔ 

یہ خوشخبری سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستانیوں کے لیے سکالرشپس اور سہ ماہی انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد انسانی و سماجی ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی پیک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اس سکالرشپ اور انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست فارم مہیا کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے خواہش مند لوگ اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اسی حوالے سے چینی سفر ژاﺅ جنگ کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بہت سی چینی کمپنیاں گوادر میں سرمایہ کاری شروع کرنے کی منتظر ہیں اور بہت جلد پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -