وہ ملک جس کی کوئی فوج نہیں ہے، ملک کا دفاع کون کرتا ہے؟ حیران کن تفصیلات جانئے

وہ ملک جس کی کوئی فوج نہیں ہے، ملک کا دفاع کون کرتا ہے؟ حیران کن تفصیلات جانئے
وہ ملک جس کی کوئی فوج نہیں ہے، ملک کا دفاع کون کرتا ہے؟ حیران کن تفصیلات جانئے

  

سینٹ جارجز(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا دنیا میں فوج کے بغیر کسی ملک کا تصور آپ کے ذہن میں ہے؟ یقینا ہر شخص کے خیال میں ہر ملک کے لیے فوج لازمی ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ دنیا میں چند ممالک ایسے بھی ہیں جن کی کوئی فوج نہیں ہے۔ انہی میں سے ایک جزائرغرب الہند کا ملک گرینیڈا ہے جو ایک جزیرے پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی ویڈیو بلاگر ’نیس‘ نے اس گرینیڈا کی سیاحت کی اور اس کی اس خصوصیت سے دنیا کو روشناس کرایا۔ اپنی ویڈیو میں نیس کہتا ہے کہ ”میں اسرائیل میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا، جو دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ ملک ہے۔ میں سنگاپور میں رہتا ہوں جو اس حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور میں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی جس کی فوج دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔ چنانچہ میرے ذہن میں بچپن سے ہی یہ بات راسخ ہو چکی تھی کہ ہر ملک کے لیے فوج ضروری ہوتی ہے۔“

نیس کہتا ہے کہ ”جب میں گرینیڈا پہنچا تو میرا یہ خیال غلط ثابت ہو گیا۔ مجھے پہلی بار معلوم ہوا کہ کوئی ملک فوج کے بغیر بھی رہ سکتا ہے۔ یہ جان کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ گرینیڈا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی افواج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ آپ کے خیال میں فوج ختم کرنے کے بعد یہ ممالک غیرمحفوظ ہو گئے ہوں گے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ اگرچہ گرینیڈا کی کوئی فوج نہیں ہے لیکن یہ دنیا کے چند محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ یہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ یہ ملک اتنا محفوظ ہے کہ اکثر شہری اپنے گھر کا دروازہ ہی لاک نہیں کرتے۔ گرینیڈا کی پولیس ہے لیکن وہ بھی اسلحے کے بغیر گشت کرتی نظر آتی ہے۔ فوج پر جتنا سرمایہ خرچ ہوتا ہے، گرینیڈا وہ تمام رقم اپنے ملک کی ترقی پر خرچ کرتا ہے۔“ 

نیس بتاتا ہے کہ ”گرینیڈا فوجی اڈے اور چھاﺅنیاں بنانے پر رقم خرچ کرنے کی بجائے ترقیاتی کاموں اور اپنے خوبصورت ساحلوں پر خرچ کرتا ہے جو کروڑوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے اور ملک کو زرمبادلہ مہیا کرتے ہیں۔ گرینیڈا کی بندرگاہوں پر فوجی جنگی بیڑوں کی بجائے لگژری کشتیاں اور بحری جہاز ہیں۔ گرینیڈا نے اپنی چاکلیٹ انڈسٹری کو بھی بہت ترقی دی ہے اور اب یہاں کی چاکلیٹ پوری دنیا میں برآمد ہوتی ہے۔ سب سے بڑھ کر گرینیڈا میں فوج پر خرچ کی جانے والی رقم تعلیم پر خرچ کی جاتی ہے۔ اس چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ملک میں دنیا کی بہترین میڈیسن یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں طالب علم ان یونیورسٹیوں میں آ کر پڑھتے اور ڈاکٹر بنتے ہیں۔ “

مزید :

بین الاقوامی -