تیسرا ٹیسٹ، اظہر علی نے میچ شروع ہونے سے ایک روز قبل دبنگ اعلان کر دیا

تیسرا ٹیسٹ، اظہر علی نے میچ شروع ہونے سے ایک روز قبل دبنگ اعلان کر دیا
تیسرا ٹیسٹ، اظہر علی نے میچ شروع ہونے سے ایک روز قبل دبنگ اعلان کر دیا

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ساﺅتھمپٹن میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کیساتھ سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، پہلا ٹیسٹ ہارے لیکن اچھی کرکٹ کھیلی، پچ دیکھ کر حتمی الیون کا فیصلہ کریں گے، فاسٹ باﺅلرز نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، تجربہ کھیلنے سے آئے گا،ان کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، انگلش آل راﺅنڈرز اور ٹیل اینڈرز کیلئے باﺅلنگ پلان بنایا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کو رنز نہ کرنے دیں۔

اظہر علی نے کہا کہ انگلش ٹیم ہمیشہ لوئر مڈل آرڈر میں زیادہ مزاحمت کرتی ہے،ہمیں ان کو جوابی حملوں سے روکنا ہو گا، پاکستان کو میچز جتواسکتے ہیں، انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز سمیت کسی ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں رہا،میچ میں ہر کوئی نہیں جو سیٹ ہوجائے اور رنز بناتا رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کی اپنی رائے ہے لیکن میں اسد شفیق کی اور اپنی فارم میں واپسی کیلئے پرعزم ہوں، ضرورت پڑنے پر قبل از وقت کھیل شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے کہ موسم کرکٹ کیلئے سازگار رہے گا۔

مزید :

کھیل -