’کیا اپنے نے بچپن میں آپ مجھ پر فدا تھے؟‘ ثمینہ پیرزادہ کا اداکار عثمان مختار سے عجیب و غریب سوال، لیکن آگے سے جواب ایسا ملا کہ شرمندہ ہوگئیں

’کیا اپنے نے بچپن میں آپ مجھ پر فدا تھے؟‘ ثمینہ پیرزادہ کا اداکار عثمان ...
’کیا اپنے نے بچپن میں آپ مجھ پر فدا تھے؟‘ ثمینہ پیرزادہ کا اداکار عثمان مختار سے عجیب و غریب سوال، لیکن آگے سے جواب ایسا ملا کہ شرمندہ ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے شو میں دوران انٹرویو اداکار عثمان مختار سے ایک ایسا عجیب و غریب سوال پوچھ لیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہو گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق عثمان مختار ثمینہ پیرزادہ کے شو میں آئے تو وہ کچھ نروس دکھائی دے رہے تھے۔ وہ ثمینہ پیرزادہ کا شو میں بلانے پر شکریہ ادا کر رہے تھے کہ ثمینہ پیرزادہ نے ان سے پوچھ لیا کہ آپ نروس کیوں ہو رہے ہیں؟
جواب میں عثمان مختار نے کہا کہ ”جن لوگوں کو کام کرتے دیکھ کر آپ بڑے ہوتے ہیں، ایک روز ان کے ساتھ بیٹھنے کا موقع مل جائے تو آدمی نروس تو ہوتا ہی ہے۔“ عثمان کی یہ بات سن کر ثمینہ پیرزادہ نے وہ سوال پوچھ لیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کافی لے دے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”کیوں؟ بچپن میں آپ مجھ پر فدا تھے؟“ عثمان نے یک لخت اس سوال پر ’نہیں‘ کہہ دیا جس پر ثمینہ پیرزادہ بھی کچھ کھسیا سی گئیں۔ نہیں کہتے ہوئے عثمان مختار نے ثمینہ پیرزادہ کی فلم ’انتہائ‘ کی تعریف کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت سے ان کا کام دیکھتے اور پسند کرتے آئے ہیں۔

مزید :

تفریح -