”راشد لطیف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں“

”راشد لطیف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں“
”راشد لطیف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سلیم ملک کی جانب سے راشد لطیف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں، سلیم ملک سے پرانی دوستی ہے، لیکن اگر کوئی مسئلہ ہے تو عدالتوں کے ذریعے حل کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سلیم ملک اور راشد لطیف کے درمیان جاری تنازعہ سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غصہ 10 منٹ کا ہوتا ہے اور وہ نکل جاتا ہے لیکن زبان کا زخم ساری زندگی رہتا ہے ، راشد لطیف پر سلیم ملک کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ سلم ملک نے جو باتیں کی ہیں میں نے اس طرح کی بات آج تک نہیں سنی، اپنے مسائل ٹی وی پر بیٹھ کر حل نہ کریں کیونکہ ان باتوں سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ، سلیم ملک سے پرانی دوستی ہے، لیکن اگر کوئی مسئلہ ہے تو عدالتوں کے ذریعے حل کریں۔ 

واضح رہے کہ سلیم ملک نے سابق کپتان راشد لطیف پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، انہوں نے ذاتی مفاد کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں، انہیں ڈرایا دھمکایا اور وہ بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے، ان کے بارے میں عطاءالرحمان جو کہہ رہا ہے درست کہہ رہا ہے۔

مزید :

کھیل -