محر م الحرام کا چاند نظر آگیا ،یوم عاشور کب ہو گا؟جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے ۔تفصیل کے مطابق کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی ۔اس موقع پر زونل کمیٹی اسلام آباد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت سے متعلق آگاہ کیا۔مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے ،یکم محرم 21اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور30اگست بروز اتوار کو ہو گا۔