”ہم دھونی کیلئے یہ کام کرنا چاہتے ہیں اور۔۔۔“ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایسا اعلان کہ شاہد آفریدی بھی خوش ہو جائیں

”ہم دھونی کیلئے یہ کام کرنا چاہتے ہیں اور۔۔۔“ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایسا ...
”ہم دھونی کیلئے یہ کام کرنا چاہتے ہیں اور۔۔۔“ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایسا اعلان کہ شاہد آفریدی بھی خوش ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کیلئے الوداعی میچ کے انعقاد کا خواہاں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی انٹرنیشنل سیریز نہیں ہے اس لئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد ہم دیکھیں گے کہ کیا کر سکتے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی کی بھارتی کرکٹ کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں اور وہ احترام کے مستحق ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی ان کیلئے الوداعی میچ منعقد کرنا چاہتے تھے مگر دھونی ایک الگ کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بورڈ اس حوالے سے ان کے ساتھ بات کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی میچ کے حوالے سے ہمیشہ ہی تنازعات سامنے آئے ہیں اور شاہد خان آفریدی کو بھی الوداعی میچ نہیں ملا تھا حالانکہ وہ اس کی خواہش رکھتے تھے جبکہ کئی سابق کرکٹرز بھی یہ نقطہ اٹھا چکے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے وقت کرکٹرز کو الوداعی میچ ملنا چاہئے۔ 

مزید :

کھیل -