”سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن پھر تعلق ٹوٹ گیا کیونکہ۔۔۔“بھارتی اداکار کے دوست کا بڑا دعویٰ

”سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن پھر تعلق ٹوٹ ...
”سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن پھر تعلق ٹوٹ گیا کیونکہ۔۔۔“بھارتی اداکار کے دوست کا بڑا دعویٰ

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے دوست سیموئل ہاکیپ نے انکشاف کیا ہے کہ سشانت اور سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان کے درمیان دوستوں سے بڑھ کر قریبی تعلقات تھے۔

 سشانت سنگھ کے ایک دوست سیموئل ہاکیپ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اورسوشانت سنگھ اور اداکارہ سارہ علی خان کے قریبی تعلقات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کو فلم ’کیڈرناتھ‘ کی پروموشن کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا، وہ دونوں ایک دوسرے کا بے حد احترام اور عزت کرتے تھے، دونوں میں ایسا تعلق تھا جو آج کل محبت والے رشتے میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارہ علی خان کا سشانت سمیت شوٹنگ پر موجود ہر ایک انسان سے بہت اچھا رویہ ہوتا تھا، مگر جیسے ہی سشانت کے ساتھ فلم فلاپ ہوئی سارہ علی خان نے ان سے تعلق توڑ دیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ سشانت کی فلم فلاپ ہونے کے بعد اسے چھوڑنے کے فیصلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کی مافیا کا ہاتھ ہو۔

View this post on Instagram

We accept the love we think we deserve -Stephen Chbosky

A post shared by Samuel Haokip (@jamlenpao) on

مزید :

تفریح -