اسلام آباد ائیر پورٹ کا وہ حصہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جو مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر نے تعمیر کیا 

اسلام آباد ائیر پورٹ کا وہ حصہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جو مریم نواز کے ...
اسلام آباد ائیر پورٹ کا وہ حصہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جو مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر نے تعمیر کیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں بارش سے دراڑیں پڑ گئیں جس کی وجہ سے رن وے نمبر 28 آر کو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں کریکس کی موجودگی پر رن وے نمبر 28 آرکو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کرکے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق اسلام آباد میں شدید بارشوں سے متاثرہ حصے کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا ہے ، اس دوران مرمت کی وجہ سے سیکنڈری رن وے صرف طیاروں کی ٹیکسی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ سیکنڈری رن وے پر اس سے قبل بھی کریکس آ چکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ حکام کاکہنا ہے کہ کریکس کے مستقل حل کے لیے رن وے کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ متبادل رن وے کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث ائیر پورٹ کی چھت ٹپکنے اور سیلنگ فرش پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تو اور صارفین نے الزام عائد کیا تھاکہ ائیر پورٹ کی ناقص تعمیر میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر ملوث ہیں تاہم یہ بات درست نہیں تھی کیونکہ چوہدری منیر نے ائیر پورٹ کی عمارت نہیں بنائی بلکہ انہیں رن وے بنانے کا ٹھیکہ ملا تھا ۔

مزید :

قومی -