چیمپینز لیگ کا فائنل پی ایس جی اور بائرن میونخ کے درمیان ہو گا

چیمپینز لیگ کا فائنل پی ایس جی اور بائرن میونخ کے درمیان ہو گا
چیمپینز لیگ کا فائنل پی ایس جی اور بائرن میونخ کے درمیان ہو گا

  

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن کلب بائرن میونخ نے لیون کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپینز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیمپینز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمن کلب بائرن میونخ نے حریف ٹیم لیون کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔جی ناربی نے میچ کے 18 ویں اور 33 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، وقفے تک بائرن میونخ کی یہ برتری قائم رہی۔ دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں لیونڈوسکی نے بائرن میونخ کیلئے تیسرا گول کردیا، جبکہ لیون کی ٹیم میچ میں کوئی گول نہ بناسکی۔

اس فتح کے بعد بائرن میونخ نے گیارہویں مرتبہ چیمپینز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے ہو گا جو پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔ 

مزید :

کھیل -