" آج آنکھ سے چاند نظر نہیں آیا پھر بھی ۔۔۔ " محرم کے چاند کی رویت پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں چاند آنکھ سے نظر نہیں آیا لیکن دوربین سے چاند دیکھنے کے حق میں فیصلہ دیا گیا۔
محرم کے چاند کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج محرم کے ماہ کا چاند کراچی میں انکھ سے نظر نہیں آیا لیکن رویت ہلال کمیٹی نے دور بین سے چاند دیکھنے کے حق میں فیصلہ کیا، رویت ہلال کا ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کیلنڈر درست ثابت ہوا۔ امید ہے یہ فیصلہ رویت کے معاملے کو سہل کرے گا۔
آج محرمٓ کے ماہ کا چاند کراچی میں انکھ سے نظر نہیں آیا لیکن رویت ھلال کمیٹی نے دور بین سے چاند دیکھنے کے حق میں فیصلہ کیا، رویت ہلال کا ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ایک بار پھر @MinistryofST کا کیلنڈر درست ثابت ہوا۔ امید ہے یہ فیصلہ رویت کےمعاملے کوسہل کرےگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 20, 2020