”شاہین شاہ آفریدی کیساتھ باؤلنگ کرنے کا بہت مزہ آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ محمد عباس دل کی بات زبان پر لے آئے

”شاہین شاہ آفریدی کیساتھ باؤلنگ کرنے کا بہت مزہ آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ محمد ...
”شاہین شاہ آفریدی کیساتھ باؤلنگ کرنے کا بہت مزہ آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ محمد عباس دل کی بات زبان پر لے آئے

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کےساتھ باﺅلنگ کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے، وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے، پریکٹس اور میچ کے دوران ہم آپس میں بات چیت کر کے حکمت عملی بناتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد عباس نے کہا کہ میچ کے دوران میں خود ڈسٹرب نہیں ہوتا بلکہ بیٹسمینوں کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہم نئے بال سے آؤٹ کرنے کی پلا ننگ کرتے ہیں جس کا ٹیم کو فائدہ ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ شاہین نے آؤٹ کئے ہیں تو میں بھی کروں۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز، وکٹ اور بال کے فرق کی وجہ سے انگلینڈ میں باﺅلرز کو مدد ملتی ہے، سیم باﺅلر کی وجہ سے انگلینڈ میں مجھے بھی مدد ملتی ہے، میری بہترین پرفارمنس دبئی میں ہے، ہر کنڈیشن میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انگلینڈ میں باﺅلرز کو بیٹسمینوں کے اوپر حاوی ہونے کا موقع ملتا ہے، بین سٹوکس اس وقت دنیا کا بہت بڑا نام ہے وہ بہترین آل راﺅنڈر ہے، میچ سے پہلے بین سٹوکس کی ویڈیوز دیکھی تھیں اور پلان تیار کیا ہوا تھا۔

محمد عباس نے کہا کہ بین سٹوکس کو اچھے ایریا میں باﺅلنگ کرنے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوا، میں خود ڈسٹرب نہیں ہوتا، بیٹسمینوں کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کرتا ہوں البتہ ہمیں افسوس ہے کہ مانچسٹر میں نہیں جیت سکے، انگلینڈ صرف دو گھنٹے اچھا کھیلا، دوسرا ٹیسٹ بارش کی نذر ہو گیا، تیسرے ٹیسٹ کیلئے پرجوش ہیں، ہمیں محنت کی ضرورت ہے، کوشش ہے کہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں۔

مزید :

کھیل -