انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان 

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان 
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان 

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سکواڈ کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی اور دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا جس کے باعث انگلینڈ کی برتری بھی برقرار رہی جبکہ تیسرا میچ کل سے ساﺅتھمپٹن میں شروع ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -