”سوشانت سنگھ اور سارہ علی اس دوران بھی ایک کمرے میں رہا کرتے تھے “کنگنا رناوت نے حیران کن انکشاف کردیا 

”سوشانت سنگھ اور سارہ علی اس دوران بھی ایک کمرے میں رہا کرتے تھے “کنگنا ...
”سوشانت سنگھ اور سارہ علی اس دوران بھی ایک کمرے میں رہا کرتے تھے “کنگنا رناوت نے حیران کن انکشاف کردیا 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے انجہانی اداکار سوشانت سنگھ او ر اداکارہ سارہ علی خان کے درمیان محبت کی خبروں پر کنگنا رناوت بھی بول پڑیں ۔ بالی وڈ میں اقرباپروری کے خلاف ہمیشہ آواز بلند رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ’سو شانت سنگھ راجپوت اور سارہ کے تعلق کی خبریں تو پورے میڈیا میں پھیلی ہوئی تھیں، وہ دونوں آوٹ ڈور شوٹنگ کے دوران بھی ایک ہی کمرے میں رہا کرتے تھے۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کیوں یہ اقربا پروری کی وجہ سے آگے آنے والے بچے باہر سے آنے والے کمزور لوگوں کو خواب دکھاتے ہیں اور پھر انہیں سب کے سامنے چھوڑ دیتے ہیں، اور اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کے سوشانت سنگھ بھی اس کا شکار بنے۔

مزید :

تفریح -